Skip to main content

AUSTRALIA A MYSTERIOUS PLACE

 

جغرافیہ چیپٹر سات: براعظم آسٹریلیا



بہت دنوں بعد جغرافیہ پہ لکھنے کو موقع مل رہا ہے تو سوچا کہ کیوں ناں براعظم آسٹریلیا پہ لکھا جائے۔ کیا یہ براعظم ہے یا ملک؟ اصل میں یہ براعظم بھی ہے اور ملک بھی اور انتہائی عجیب و غریب قسم کا ملک ہے۔ نقشے پہ دیکھیں تو اتنا سرخ ہے کہ جیسے سیارہ مریخ کا حصہ ہو۔ یہ سرخی یہاں پہ موجود صحرائوں کی وجہ سے ہے۔ دراصل ان صحرائوں کی مٹی میں بڑی تعداد میں آئرن یعنی لوہا ایلیمنٹ موجود ہے اور اسی کی وجہ سے اس کا رنگ اتنا سرخ دکھتا ہے۔ دنیا میں لوہے کی ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی آسٹریلیا ہے۔ براعظم آسٹریلیا پہ بات کرنے کے لئیے تین چیزوں کو سمجھنا ضروری ہے۔

1. براعظم آسٹریلیا ، 2. اوشینیا Oceania ،   

3. زی لینڈیا Zealandia



براعظم خشکئ کے ایک بہت بڑے قطعے کو کہتے ہیں۔ براعظم آسٹریلیا بھی خشکی کا بہت بڑا قطعہ ہے۔ لیکن اس کے اردگرد بے شمار ہزار سے بھی اوپر چھوٹے موٹے جزیرے موجود ہیں جو خشکی کے بڑے قطعے والئ براعظم کئ تعریف پر پورے نہیں اترتے، اس لئیے ان سب کو اور آسٹریلیا کو ملا کر ایک بڑا خطہ یا Region وجود میں آتا ہے جسے Oceania کہتے ہیں۔ اب یہ Oceania کوئی نیا براعظم نہیں بلکہ آسٹریلیا اور اسکے اردگرد چھوٹے موٹے جزیرے اور نیوزی لینڈ سمیت اس تمام حصے کو Oceania علاقہ بولا جاتا ہے۔ یہاں ہزار سے زیادہ جزیرے موجود ہیں اور اس خطے کو آسانی کے لئیے مزید پانچ خطے بنائے گئے ہیں۔ 

اب یہ Zealandia کیا چیز ہے؟ 2017 میں ماہرین نے ایک بات دریافت کی کہ ملک نیوزی لینڈ دراصل بذات خود اپنی ایک علیحدہ براعظمی پلیٹ یا پٹی پر قائم ہے۔ اگر نقشے کو غور سے دیکھیں تو ایسے لگتا ہے جتنا نیوزی لینڈ پانی سے باہر ہے اس سے زیادہ رقبہ پانی کے اندر ہے۔ اس پہ ابھی مذید تحقیق جاری ہے لیکن مستقبل میں ایسے لگتا ہے جیسے Zealandia آٹھواں براعظم ہوگا جس کے اندر ملک نیوزی لینڈ موجود ہے۔



بات چیت کا بنیادی موضوع براعظم آسٹریلیا ہی رہے گا۔ تو جیسا کہ اوپر پڑھا براعظم آسٹریلیا اور اسکے اردگرد جزائر اور نیوزئ لینڈ کو ملا کر ایک بڑے علاقے کا Oceania کا نام دیا جاتا ہے جس میں 14 ممالک موجود ہیں۔ جبکہ براعظم آسٹریلیا میں دو ممالک ملک آسٹریلیا اور پاپوا نیوگنی ہیں جبکہ ان ڈونیشیا کا تھوڑا سا حصہ بھی آسٹریلیا میں شامل ہے۔

پاپوا نیوگنی خط استوا پہ صفر سے بارہ درجے پر واقع ہے۔ جیسا کہ پہلے چیپٹرز میں پڑھا تھا۔ خط استوا زمین کے بالکل درمیان میں نقشے پہ ایک لائن بنائی گئی ہے جسکے علاقے انتہائی گرم اور گرم ہونے کی وجہ سے وہاں پانی بخارات بن کر بادل بنتا رہتا بارشیں خوب ہوتیں جن کی وجہ سے بے شمار گھنے جنگلات ہیں۔ پاپوا نیوگنی بھی ایسا ہی جنگلات سے بھرا ملک ہے جو 16 ستمبر 1975 کو آسٹریلیا سے آزاد ہوا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مقامی لوگ aboriginal کہلاتے ہیں جو کئی ہزار سال سے وہاں آباد تھے پھر برطانیہ کا جب راج تھا تو انہوں نے وہاں کالونیاں بنائیں اس کے علاوہ برطانیہ میں جب جیلیں بھر جاتی تھیں تو خطرناک مجرموں کو آسٹریلیا میں ہمیشہ کے لئیے بھیج دیا جاتا تھا, برطانیہ کے پاس جدید اسلحہ اور پیسہ تھا تو انہوں نے ان لوگوں کو قابو کر لیا اور ایسے پھر وہاں جدید آسٹریلیا آباد ہوا۔ aboriginal لوگ آج بھئ وہاں ملتے ہیں۔ خیر پاپوا نیوگنی دنیا کا تیسرا بڑا جزیرہ نما ملک ہے جہاں 851 کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں اور یہاں دنیا کے ایسے نایاب پرندے پائے جاتے ہیں جو باقی ملکوں میں نہیں ملتے۔ 

اگر براعظم آسٹریلیا کو نقشے پر دیکھا جائے تو لگتا ہے جیسے ایک ہی ملک آسٹریلیا ہے اور پاپوا نیوگنی اوپر کونے میں چھوٹا سا نظر آتا ہے۔ آسٹریلیا رقبے کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے سیاسی لحاظ سے آسٹریلیا میں پارلیمانی نظام ہے لیکن جیسے یو کے میں ہوتا ہے، آسٹریلیا ابھی بھی ملکہ برطانیہ کے راج کا حصہ ہے۔ آسٹریلیا آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سامنے آٹے میں نمک کے برابر ہے (ہائے ہم یہاں جیت گئے 😃) آسٹریلیا کی کل آبادی تقریباً ڈھائی کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ نمبرز بتاتے ہیں کہ آسٹریلیا میں کینگرو کی تعداد انسانوں سے ڈبل ہے۔ اور تین مربع کلومیٹر پر اوسطاً تین شہری بستے ہیں مطلب اتنا بڑا ملک ہے۔ اصل میں تو ملک کا زیادہ حصہ صحرا ہے اور زیادہ تر آبادی جنوب مشرقی سمندری ساحلوں کی طرف ہے جہاں شہر سڈنی اور ملک کا دارلحکومت کنبیرا موجود ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے آسٹریلیا کو چھ ریاستی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔



1. western Australia, 2.Northern Territory

3. Queens Land 4. South Australia, 5. New South Whales, 6. Victoria 

جبکہ تسمانیہ Tasmania ایک جزیرہ ہے جو آسٹریلیا کا ہی حصہ ہے۔ اور نقشے پہ آسٹریلیا کے بالکل نیچے جنوبی کارنر میں ہے۔ 

اگر یاد ہو تو ہم نے equator, tropic of cancer اور Tropic of capricorn پڑھا تھا۔ Equator کا درجہ زیرو پھر زیرو سے اوپر شمال میں تیس تک tropic of cancer اور نیچے جنوب میں تیس تک Tropic of capricorn ہےنقشے پہ یہ فرضی لائینیں دراصل وہ زمینی حصے ہیں جہاں ہر چھ ماہ بعد سورج کئ پوزیشن بدلتی ہے اسی لئیے ہمیں چار موسم اور سردی گرمی ملتی ہے۔ جب سورج ٹراپک آف کینسر پر ہوتا ہے تو ہمارے ہاں گرمی ہوجاتی ہے جب ٹراپک آف کیپری کان پہ جاتا ہے تو یہاں ٹھنڈ ہوجاتی ہے۔ اب آسٹریلیا تو بالکل جنوب کی طرف ہے جس طرف ٹراپک آف کیپری کان ہے۔ بلکہ یہ لائین آسٹریلیا کے بالکل درمیان سے گزرتی ہے۔ اس لئیے جب ہمارے ہاں گرمی ہوگی تو آسٹریلیا میں ٹھنڈ ہوگی اور جب یہاں ٹھنڈ ہوگی تو آسٹریلیا میں گرمی ہوگی۔اسی لئیے آسٹریلیا میں موسم گرما دسمبر میں شروع ہوتا ہے اور فروری تک رہتا ہے جبکہ موسم سرما اسی طرح جون جولائی کے مہینوں میں. Northern Hemisphere اور Southern Hemisphere کا تصور پہلے چیپٹرز میں پڑھیں۔

•آسٹریلیا کے سمندر: آسٹریلیا دو بڑے بحروں بحر الکاہل اور بحر ہند سے گھرا ہوا جزیرہ نما براعظم ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اردگرد تین سمندر ارافورا سی، کورل سی، اور تسمانیئین سی ہیں۔ (دیکھئیے تصاویر) 




۰آسٹریلیا ویسے تو دیکھنے میں ایک صحرائی خطہ ہے لیکن یہاں جنوبی علاقوں میں کئی جگہوں پر برفباری ہوتی ہے جو انٹار کٹکا کی طرف ہیں۔ اسی طرف جنوب میں آسٹریلیا کا سب سے پہاڑی سلسلہ Australian Alps (زیادہ سے زیادہ اونچائی 2 ہزار میٹر) ہے وہاں سال میں تین ماہ برفباری رہتی ہے۔ 

• آسٹریلیا کا بائیں طرف یعنی مغربی علاقہ زیادہ تر سطح مرتفائی ہے۔ سطح مرتفع وہ علاقہ ہوتا ہے جو میدان سے اونچا اور سیدھا ہو جیسے ایک میز پر الٹا برتن رکھ دیں۔ آسٹریلیا کا زیادہ تر حصہ ایسا اور خشک ہے جبکہ مشرق کی طرف درمیانی حصہ نچلہ میدانی Low land بیسن ہے اور مشرقی حصہ اونچا یعنی Highland ہے۔ اگر آسٹریلیا کی زمین کو جغرافیائی لحاظ سے تقسیم کیا جائے تو Western plateau , Central Low lands, اور Eastern Highlands بنتے ہیں۔ (دیکھئے تصاویر)

۰ ایسے اوپر نئچے والے علاقے میں اوپر سے نیچے بےشمار دریا اور ندی نالے بہتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کوئی 439 چھوٹے موٹے دریا بہتے ہیں اور بہت سارے آگے جا کر نچلی جگہوں پر آپس میں مل جاتے ہیں۔ آسٹریلیا کا سب سے بڑا دریا Murray River ہے جبکہ دریائے ڈارلنگ بھی اپنے نام کی وجہ سے مشہور ہے۔ 






• تسمانیہ کوئی ملک نہیں بلکہ آسٹریلیا ملک کی ہی ایک جزیرہ ریاست ہے۔ یہ آسٹریلیا سے الگ نقشے پہ نچلی جانب واقع ہے اور ان دونوں کے درمیان پانی کا ایک بڑا حصہ Bass Strait گزر رہا ہے۔ جغرافیہ میں سٹریٹ وہ بڑی قدرتی نہر سمجھ لیں جو دو بڑے سمندروں کے پانیوں کو آپس میں ملاتی ہے۔ یہ علاقہ جنگلات سے مالامال ہے اور یہاں کے جانور بھی دنیا سے انوکھے ہیں۔ اسی لئیے اس علاقے کی آمدنی کا بڑا زریعہ سیاحت ہے۔۔

#عظیم_معلومات_آسٹریلیا

Comments