جغرافیہ چیپٹر سات: براعظم آسٹریلیا بہت دنوں بعد جغرافیہ پہ لکھنے کو موقع مل رہا ہے تو سوچا کہ کیوں ناں براعظم آسٹریلیا پہ لکھا جائے۔ کیا یہ براعظم ہے یا ملک؟ اصل میں یہ براعظم بھی ہے اور ملک بھی اور انتہائی عجیب و غریب قسم کا ملک ہے۔ نقشے پہ دیکھیں تو اتنا سرخ ہے کہ جیسے سیارہ مریخ کا حصہ ہو۔ یہ سرخی یہاں پہ موجود صحرائوں کی وجہ سے ہے۔ دراصل ان صحرائوں کی مٹی میں بڑی تعداد میں آئرن یعنی لوہا ایلیمنٹ موجود ہے اور اسی کی وجہ سے اس کا رنگ اتنا سرخ دکھتا ہے۔ دنیا میں لوہے کی ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی آسٹریلیا ہے۔ براعظم آسٹریلیا پہ بات کرنے کے لئیے تین چیزوں کو سمجھنا ضروری ہے۔ 1. براعظم آسٹریلیا ، 2. اوشینیا Oceania ، 3. زی لینڈیا Zealandia براعظم خشکئ کے ایک بہت بڑے قطعے کو کہتے ہیں۔ براعظم آسٹریلیا بھی خشکی کا بہت بڑا قطعہ ہے۔ لیکن اس کے اردگرد بے شمار ہزار سے بھی اوپر چھوٹے موٹے جزیرے موجود ہیں جو خشکی کے بڑے قطعے والئ براعظم کئ تعریف پر پورے نہیں اترتے، اس لئیے ان سب کو اور آسٹریلیا کو ملا کر ایک بڑا خطہ یا Region وجود میں آتا ہے جسے Oceania کہتے ہیں۔ ا...
Education, Knowledge & Scientific Fact content website. special effort for students and people who wants to learn and get knowledge about the world.